ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

70 رکنی دلی اسمبلی کے لیے اگلے مہینے کی پانچ تاریخ کو پولنگ ہوگی۔

70 رکنی دلی اسمبلی کے لیے اگلے مہینے کی پانچ تاریخ کو پولنگ ہوگی۔ آکاشوانی کا خبروں کا شعبہ دلی اسمبلی انتخابات کے تناظر میں آپ کے لیے ایک خصوصی سیریز پیش کر رہا ہے۔ آج ہم راجوری گارڈن حلقے پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

ایک رپورٹ

VC Saklen

راجوری گارڈن اسمبلی سیٹ جنوب مغربی دہلی کا مقبول حلقہ ہے، جو کہ گھر کی سجاوٹ کے سامان، گھریلو شاپنگ اور مارکیٹ کے ساتھ ساتھ غذائی پروڈکٹس کے لحاظ سے بہت مشہور ہے۔ BJP نے اس سیٹ سے مجیندر سنگھ سرِسا کو، جبکہ کانگریس نے دھرم پال چندیلا کو ٹکٹ دیا ہے۔ عام آدمی پارٹی نے ایک بار پھر موجودہ MLA دھنونتی چندیلا پر اعتماد کیا ہے۔ پچھلے اسمبلی انتخاب میں عام آدمی پارٹی کے چندیلا نے  BJP کے امیدوار رمیش کھنہ کو 22 ہزار ووٹوں سے شکست دی تھی۔ اس بار BJP، عام آدمی پارٹی اور کانگریس امیدواروں کے درمیان سہ رخی مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

موجودہ اسمبلی حلقے میں غیر قانونی قبضے، پانی جمع ہونا، پینے کا پانی، ٹریفک جام اور پارکنگ اہم مسائل ہیں۔

پانچ فروری کو ہونے والے اسمبلی چناؤ میں تقریباً ایک لاکھ 78 ہزار رائے دہندگان امیدواروں کی سیاسی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں