70 رکنی دلی اسمبلی کے لیے اگلے مہینے کی پانچ تاریخ کو پولنگ ہوگی۔ آکاشوانی کا خبروں کا شعبہ دلی اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ایک خصوصی سیریز پیش کرتا ہے۔ آج ہم گاندھی نگر حلقے پر ایک رپورٹ پیش کر رہے ہیں۔
V/C Saklen Akhtar
آئندہ اسمبلی انتخابات میں گاندھی نگر سیٹ پر سخت مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔ یہ سیٹ آٹھ اسمبلی حلقوں میں سے وہ واحد سیٹ ہے جہاں BJP نے، عام آدمی پارٹی کو شکست دی تھی۔ BJP نے سابق کانگریس لیڈر اروندر سنگھ لولی کو عام آدمی پارٹی کے نوین چودھری کے خلاف میدان میں اتارا ہے جبکہ کانگریس نے کمل اروڑا کو اپنا امیدوار بنایا۔
مشرقی دلی میں واقع یہ حلقہ مشہور گاندھی نگر کپڑا مارکیٹ کا ایک بڑا مرکز ہے جو ملبوسات کی ایشیا کی سب سے بڑی ریڈی میڈ مارکیٹ ہے۔ اِس علاقے میں رہنے والے تقریباً ایک لاکھ 71 ہزار ووٹروں کو مختلف مسائل کا سامنا ہے جس میں ٹریفک کی بھیڑ بھاڑ، خراب سڑکیں، نامناسب پارکنگ اور نالوں کی ابتر حالت شامل ہے۔