ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 5, 2025 9:26 PM

printer

70 رکنی دلی اسمبلی کیلئے ووٹنگ آج پرامن طور پر ختم ہوگئی

70 رکنی دلی اسمبلی کیلئے ووٹنگ آج پرامن طور پر ختم ہوگئی۔ شام پانچ بجے تک تقریبا 58 فیصد ووٹ ڈالے گئے ہیں۔ سب سے زیادہ ووٹنگ کا فیصد شمال مشرقی دلی ضلع میں رہا جو تقریبا 64 فیصد تھا جبکہ جنوبی مشرقی ضلع میں سب سے کم ووٹنگ کا تناسب تقریبا 54 فیصد رہا۔ شاہدرہ ضلع میں 61 فیصد سے زیادہ ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔ شمالی دلی میں تقریبا 58 فیصد ووٹ ڈالے گئے جبکہ شمال مغربی دلی میں یہ58 فیصد سے زیادہ رہی۔ آج ای وی ایمز میں جن سرکردہ لیڈروں کی قسمت قید ہوئی ہے، ان میں عام آدمی پارٹی کے اروند کیجریوال، آتشی، منیش سسودیا اور بی جے پی کے پرویش ورما، وجیندر گپتا،اروند سنگھ لولی اور رمیش بدھوڑی شامل ہیں۔ کانگریس کی جانب سے دویندر یادو، سندیپ دکشت اور الکالامبا اس انتخابات میں سرکردہ چہرے ہیں۔ انتخابی کمیشن نے قومی راجدھانی میں آزادانہ اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے مناسب سکیورٹی کے انتظامات کئے تھے۔ بلارکاوٹ ووٹنگ کو یقینی بنانے کیلئے پولنگ بوتھوں پر بہت سے انتظامات کئے گئے اور سہولیات فراہم کی گئیں۔ ووٹوں کی گنتی سنیچر کے روز ہوگی۔ اِسی دوران آج تمل ناڈو کی Erode-East اسمبلی سیٹ اور اترپردیش میں مِلکی پور سیٹ پر ضمنی انتخاب بھی ہوئے۔ پانچ بجے تک Erode-East کی سیٹ پر 64 اعشاریہ صفر دو اور ملکی پور میں تقریبا 65 اعشاریہ دو پانچ فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں