70 رکنی دلّی اسمبلی کے انتخابات، اگلے مہینے کی 5 تاریخ کو ہوگی۔ آکاشوانی کا خبروں کا شعبہ اِن انتخابات کے پیش نظر اپنے خصوصی سیریز پیش کر رہا ہے، جس کے تحت آج ہم کالکاجی حلقے کی بات کر رہے ہیں۔
V/C – Anupam Mishra/Aman Yadav
دلّی اسمبلی کا کالکاجی حلقہ، شہر کے ممتاز حلقوں میں سے ایک ہے۔ اِس میں تقریباً 2 لاکھ ووٹرز ہیں اور یہاں پارکنگ اور سڑکوں پر ٹریفک جام کے مسائل ہیں۔ پچھلے دو انتخابات میں، اِس سیٹ پر عام آدمی پارٹی نے، جیت حاصل کی تھی۔ 2020 کے اسمبلی انتخابات میں، موجودہ وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کی سینئر رہنماء آتشی نے اِس سیٹ پر، BJP کے دھرم بیِر کو، 11 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے ہرایا تھا۔ وہ اسی حلقے سے ایک بار پھر اپنی سیاسی قسمت آزما رہی ہیں۔ BJP نے سابق ممبر پارلیمنٹ رمیش بِدھوڑی کو اور کانگریس نے اَلکا لامبا کو اِس سیٹ کے لیے ٹکٹ دیا ہے۔ اِس حلقے میں کُل 13 امیدوار میدان میں ہیں۔