70 رکنی دلّی اسمبلی چناؤ کے لیے بدھ کے روز ووٹ ڈالے جائیں گے۔ آکاشوانی نیوز دلّی اسمبلی انتخابات کے پیش نظر خصوصی سیریز پیش کر رہا ہے۔ اس سیریز کے تحت آج ہم بجواسن اسمبلی حلقے پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔
V/C – Saklen Akhtar
اس اسمبلی چناؤ میں بجواسن اسمبلی حلقہ اہم سیٹوں میں سے ایک ہے۔ عام آدمی پارٹی سے BJP میں شامل ہونے والے کیلاش گہلوت، جو دلّی سرکار میں وزیر بھی رہ چکے ہیں، BJP کے ٹکٹ پر چناؤ لڑ رہے ہیں۔ عام آدمی پارٹی نے اس سیٹ سے سریندر بھاردواج کو میدان میں اُتارا ہے۔ کانگریس پارٹی نے کرنل دویندر سہراوَت کو اپنے امیدوار کے طور پر اُتار کر مقابلے کو سہ رخی بنا دیا ہے۔ جنوبی دلّی میں واقع اس سیٹ پر عام آدمی پارٹی نے دو مرتبہ جیت حاصل کی ہے۔ گزشتہ 4 اسمبلی چناؤ میں BJP نے بھی یہاں سے دو مرتبہ جیت حاصل کی ہے۔ 2020 کے اسمبلی چناؤ میں عام پارٹی کے بھوپیندر سنگھ جُون نے تقریباً 750 ووٹوں کے معمولی فرق سے یہ سیٹ جیتی تھی۔ بجواسن حلقے میں تقریباً 2 لاکھ 11 لاکھ رائے دہندگان ہیں۔
اس حلقے میں وسنت کُنج، رنگ پوری، راج نگر، کاپس ہیڑا اور مہیپال پور جیسے علاقے آتے ہیں۔ آلودگی، سڑکوں کی خراب حالت پینے کا پانی اور صفائی ستھرائی اس سیٹ کے اہم مسائل ہیں۔