ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 6, 2025 10:23 AM | Voter Turnout

printer

70 ارکان پر مشتمل دلّی اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ کل شام پُر امن طور پر مکمل ہوئی۔ تقریباً 60 اعشاریہ چار دو فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔

70 ارکان پر مشتمل دلّی اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ کل شام پُر امن طور پر مکمل ہوئی۔ تقریباً 60 اعشاریہ چار دو فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔ شمال مشرقی دلّی ضلعے میں سب سے زیادہ 66 اعشاریہ دو پانچ فیصد، جبکہ جنوب مشرقی دلّی میں سب سے کم 56 اعشاریہ ایک چھ فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔ شاہدرا ضلعے میں 63 اعشاریہ نو چار فیصد لوگوں نے اپنے  حقِ رائے دہی کا استعمال کیا۔ شمالی دلّی میں 59 اعشاریہ پانچ پانچ فیصد جبکہ شمال مغربی دلّی میں 60 اعشاریہ سات صفر فیصد پولنگ درج کی گئی۔ کل جن اہم رہنماؤں کی سیاسی تقدیر EVM میں بند ہوئی، اُن میں عام آدمی پارٹی کے اروِند کیجریوال، آتشی اور منیش سسودیا، BJP کے پرویش ورما، وِجیندر گپتا، اروِندر سنگھ لَولی اور رمیش بِدھوڑی، کانگریس کے دویندر یادو، سندیپ دکشت اور الکا لامبا شامل ہیں۔

کُل 699 امیدوار چناؤ میدان میں تھے۔

انتخابی کمیشن نے قومی راجدھانی میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے سکیورٹی کے وسیع انتظامات کیے تھے۔ انتخابات میں پیسے کی طاقت کے استعمال کی روک تھام کے لیے بالکل برداشت نہ کرنے کا طریقہئ کار اپنایا گیا تھا۔ قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں نے 7 جنوری کو دلّی اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے بعد سے 236 کروڑ روپے ضبط کیے۔ کل ہی تمل ناڈو میں Erode-East اسمبلی سیٹ اور اترپردیش میں مِلکی پور اسمبلی حلقے کے ضمنی چناؤ کے لیے بھی ووٹ ڈالے گئے۔ Erode-East اسمبلی حلقے میں تقریباً 67 اعشاریہ نو سات فیصد جبکہ مِلکی پور اسمبلی حلقے میں تقریباً 65 اعشاریہ تین پانچ فیصد لوگوں نے اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کیا۔ ×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں