ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

70 اراکین پر مشتمل دلّی اسمبلی کے انتخابات کے لیے نامزدگی کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل آج کیا جائے گا۔

70 اراکین پر مشتمل دلّی اسمبلی کے انتخابات کے لیے نامزدگی کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل آج کیا جائے گا۔ دلّی اسمبلی کے کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے کا عمل کل ختم ہو  گیا تھا۔ کل ایک ہزار سے زیادہ امیدواروں نے اپنے  کاغذاتِ نامزدگی داخل کیے ہیں۔ کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے کے کل آخری دن بی جے پی کی امیدوار شِکھا رائے اور نیرج Basoya نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی داخل کیے۔ عام آدمی پارٹی کے اودھ اوجھا، راکھی بِدلان اور بندنا کماری بھی اپنے کاغذاتِ داخل کرنے والوں میں شامل ہیں۔ پیر کو نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ہے۔ دلّی اسمبلی چناؤ کے لیے اگلے ماہ کی 5 تاریخ کو ووٹ ڈالے جائیں گے اور 8 فروری کو گنتی کی جائے گی۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں