ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 15, 2025 9:39 AM | forex reserves

printer

7 فروری کو ختم ہفتے میں، بھارت کے زرِ مبادلہ میں 7 ارب 65 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کی وجہ سے یہ 638 ارب 26 کروڑ ڈالر سے زیادہ ہو گیا۔

7 فروری کو ختم ہفتے میں، بھارت کے زرِ مبادلہ میں 7 ارب 65 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کی وجہ سے یہ 638 ارب 26 کروڑ ڈالر سے زیادہ ہو گیا۔ زرِ مبادلہ میں اضافے کے رجحان کا یہ لگاتار تیسرا ہفتہ تھا۔

پچھلے ہفتے غیر ملکی اثاثوں میں، جو زرِ مبادلہ کا ایک بڑا حصہ ہوتا ہے 6 ارب 42 کروڑ ڈالر سے زیادہ کا اضافہ ہوا اور یہ 544 ارب 10 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے۔

اِس کے علاوہ سونے کے ذخائر میں ایک ارب 30 کروڑ ڈالر سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔ اِس طرح یہ کُل ذخائر 72 ارب 20 کروڑ ڈالر سے زیادہ مالیت کے ہو گئے۔

اسی دوران مرکزی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق، رقم نکالنے کے خصوصی حقوق میں، ایک کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی کمی آئی، جس کے بعد یہ حقوق 17 ارب 87 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں