بھارت کا 55 واں بین الاقوامی فلم فیسٹول آج گوا میں شروع ہوگا۔ یہ فیسٹول اِس مہینے کی 28 تاریخ تک جاری رہے گا۔
گوا کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت نے فیسٹول کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے کَل ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔ آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے جناب ساونت نے کہا کہ افتتاحی تقریب کیلئے سبھی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
Byte- Pramod Sawant
آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے اطلاعات ونشریات کے سکریٹری سنجے جاجو نے کہا کہ اِس سال کے اِفّی میں بہت سی نئی چیزیں شامل کی گئی ہیں اور اِسے نوجوان فلم سازوں کیلئے وقف کیا گیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ”کَل کے تخلیقی ذہن“ پلیٹ فارم میں 100 نوجوان اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔ جناب جاجو نے کہا کہ اِس سال 100 ملکوں کی 400 سے زیادہ فلموں کی نمائش کی جائے گی۔