پینتالیسواں Fide شطرنج اولمپیاڈ آج سے ہنگری کی راجدھانی بُداپیسٹ میں شروع ہو رہا ہے۔ دو سال میں ایک بار منعقد ہونے والی اس چیمپئن شپ کے لیے، ایک ہزار آٹھ سو سے زیادہ کھلاڑی حصہ لیں گے۔ چیمپئن شپ کے لیے 193 قومی ٹیموں نے Open Section میں اپنا اندراج کرایا ہے اور خواتین کے زمرے میں 181 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
بھارت Open Section میں دوسرے درجے کی ٹیم کے طور پر شامل ہوگا اور اِس کا نمبر امریکہ کے فوراً بعد ہے۔ اِس چیمپئن شپ میں بھارت کی طرف سے اعلیٰ درجے کے کھلاڑی حصہ لیں گے جن میں عالمی چیمپن شپ کے چیلنجر D-Gukesh، عالمی نمبر 4، ارجنErigaisi اور عالمی نمبر 12 آر۔پرگنانندا شامل ہیں۔
اِس کے علاوہ اِن کھلاڑیوں میں آزمودہ کار Vidit Gujrathi اور پینٹالا ہری کرشنا شامل ہیں، جس سے بھارتی کھلاڑیوں کا یہ دستہ مضبوط ترین بن گیا ہے۔ خواتین کے زمرے میں بھی بھارت نے اِتنا ہی مضبوط دستہ میدان میں اتارا ہے، جس کی قیادت ”دروناوَلّی ہریکا“ کر رہی ہیں۔ ٹیم میں نئی کھلاڑی GMR ویشالی، دِویا دیش مُکھ، وَنتِکا اگروال اور تانیہ سچدیو بھی شامل ہیں۔ خواتین کی یہ ٹیم دوسرے درجے کی جورجیا کی ٹیم کے پیچھے ہے۔
بھارت نے پچھلے Fide شطرنج اولمپیاڈ کی میزبانی کی تھی اور اوپن اور خواتین کے زمروں میں کانسے کے تمغے حاصل کیے تھے۔