ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 8, 2024 9:53 AM

printer

4 روزہ چھٹھ پوجا تقریبات ملک کے مختلف حصوں میں طلوع ہوتے ہوئے سورج کو ارگیہ دینے کے ساتھ اختتام پذیر

4 روزہ چھٹھ پوجا تقریبات ملک کے مختلف حصوں میں آج صبح طلوع ہوتے ہوئے سورج کو ارگیہ دینے کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی ہیں۔

بہار میں لاکھوں عقیدتمندوں نے مختلف دریاؤں کے کناروں پر سوریہ دیوتا اور اُن کی ماں Chhathi Maiya کی پوجا ارچنا کی۔ اِس کے ساتھ ساتھ لوگوں نے جھیلوں، تالابوں اور عارضی گھاٹوں پر چھٹھ پوجا منائی۔

شمالی بہار سے جنوبی بہار تک لاکھوں عقیدتمندوں نے گنگا، گنڈک، کوسی، مہانندا اور دیگر دریاؤں کے چھٹھ گھاٹوں پر  سوریہ دیوتا کی پوجا ارچنا کی۔ اِس کے بعد لوگوں کو پرساد تقسیم کیا گیا۔ دیگر ریاستوں کے ہزاروں لوگوں نے بھی اورنگ آباد میں Deo، شیخ پورہ میں Tewoosh، نوادہ میں Hadiya اور نالندہ ضلعے میں Ongaridham جیسے مشہور سوریہ مندروں میں بھی چھٹھ پوجا کی۔ بکسر میں رام ریکھا گھاٹ، منگیر میں Sozhi گھاٹ اور پٹہ میں بھی مختلف مقامات پر آج صبح گنگا دریا کے کنارے پر بڑی تعداد میں لوگ اکٹھا ہوئے۔

اترپردیش میں بھی چھٹھ پوجا بڑے جوش و خروش اور مذہبی عقیدت کے ساتھ منائی گئی۔

عقیدت مند اپنے ہاتھوں میں پرساد لے کر روایتی لباس میں پانی میں مضبوطی کے ساتھ کھڑے رہے اور انہوں نے آج صبح طلوع ہوتے سورج کو آرگیہ دی۔ بھوجپوری اور میتھلی زبان میں لوک نغمے گونجتے رہے جبکہ جوش وخروش سے سرشار بچوں نے چار روزہ چھٹھ پوجا کے مکمل ہونے پر پٹاخے چلائے۔ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند بالخصوص مشرقی حصے کے اضلاع میں ریاست بھر کے دریاؤں کے کناروں اور گھاٹوں پر جمع ہوئے اور طلوع ہوتے آفتاب کی پوجا کی۔ چار روزہ تقریب آج صبح اس وقت اختتام کو پہنچی جب عقیدت مندوں نے سوریہ دیوتا کو آراگیہ دی۔ کل شام بھی نہایت جوش وخروش کے ساتھ ڈوبتے سورج کی پوجا کی گئی۔وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی لکھنؤ میں چھٹھ پوجا میں حصہ لیا۔ انتظامیہ کی جانب سے گھاٹوں پر خصوصی بندوبست کئے گئے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں