38 ویں قومی کھیلوں میں مقابلہ آرائی، ہر گزرتے دن کے دلچسپ ہوتی جا رہی ہے۔ ملک بھر کے کھلاڑی عمدہ کار کردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور نئے ریکارڈ بنا رہے ہیں۔ آج Rowing، شوٹنگ، فٹبال اور Lawn Ball سمیت کئی کھیلوں میں دلچسپ مقابلے ہوئے۔ کچھ ریاستیں تمغوں کی فہرست میں اپنا دبدبہ جاری رکھی ہوئی ہیں اور قومی اسٹیج پر نئے کھلاڑی بھی ابھر کر سامنے آرہے ہیں۔ ہریانہ کی سُروچی نے خواتین کے 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں 245 اعشاریہ 7 پوائنٹ حاصل کرکے سونے کا تمغہ حاصل کیا ہے۔Rowing میں سروسز اور مدھیہ پردیش کے کھلاڑیوں نے عمدہ کار کردگی کا مظاہرہ کیا اور مردوں کے ڈبلز sculls میں سونے کا تمغہ حاصل کیا۔ اسی دوران مدھیہ پردیش کی خواتین ٹیم نے quadruple sculls مقابلے میں سونے کا تمغہ حاصل کیا۔شوٹنگ مقابلوں میں بھی زبردست مقابلہ آرائی ہوئی۔ خواتین کے 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں ہریانہ نے اپنا دبدبہ برقرار رکھتے ہوئے سونے اور چاندی کا تمغہ حاصل کرکے اپنا سرفہرست پوزیشن برقرار رکھا۔
Site Admin | February 5, 2025 9:34 PM
38 ویں قومی کھیلوں میں مقابلہ آرائی، ہر گزرتے دن کے دلچسپ ہوتی جا رہی ہے
