داخلی اُمور اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ آج اتراکھنڈ کے شہر ہلدوانی میں 38 ویں قومی کھیل مقابلوں کی اختتامی تقریب سے خطاب کریں گے۔ اِس تقریب کو شاندار بنانے کیلئے سبھی تیاریاں کر لی گئی ہیں۔ یہ پروگرام ہلدوانی میں بین الاقوامی اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد کیا جارہا ہے۔ 38ویں کھیل مقابلوں میں اِس سال پورے ملک کے کھلاڑیوں نے ایک ہزار 523 تمغے جیتے ہیں، جس میں 457 سونے، 455 چاندی اور 611 کانسے کے تمغے ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اِس سال 28 جنوری کو دہرہ دون میں، مہارانا پرتاپ اسپورٹس کالج میں ان قومی کھیل مقابلوں کا افتتاح کیا تھا۔کھیلوں کے مرکزی وزیر منسکھ مانڈویہ، اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی، میگھالیہ کے وزیراعلیٰ کونگکَل سنگما، سڑک ٹرانسپورٹ کے وزیر مملکت اجے ٹمٹا، کھیل کود اور نوجوانوں کے اُمور کے مرکزی وزیر مملکت نِکھل کھڑسے اور بھارتی اولمپکس ایسو سی ایشن کے صدر وممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر پی ٹی اوشا آج کی اِس تقریب میں خاص طور پر موجود رہیں گے۔X
Site Admin | February 14, 2025 2:39 PM
38 واں قومی کھیل مقابلے اتراکھنڈ کے ہلدوانی شہر میں آج ختم ہو رہے ہیں۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے۔
