38 واں سورج کُنڈ بین الاقوامی دستکاری میلہ، جو فنون، رنگوں، دستکاری، موسیقی اور ثقافتی ورثے کا ایک منفرد سنگم ہے، آج سے فرید آباد میں شروع ہو رہا ہے۔ سیاحت اور ثقافت کے مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شخاوت اس موقع پر مہمانِ خصوصی ہوں گے۔ اس پروگرام کی صدارت ہریانہ کے وزیر اعلیٰ، نائب سنگھ سینی کریں گے۔ کل اس تقریب کے بارے میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیاحت اور وراثت کے وزیر ڈاکٹر اروند شرما نے کہا کہ مدھیہ پردیش اور اُڈیشہ اس مہینے میں تھیم ریاستوں کی حیثیتوں سے شرکت کر رہے ہیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ گزشتہ 10 سال میں سورج کُنڈ میلے کے تئیں کشش میں اضافہ ہوا ہے اور اس میلے میں بہت سے ممالک شرکت کر رہے ہیں۔×
Site Admin | February 7, 2025 9:31 AM | HARYANA SURAJKUND MELA
38 واں سورج کُنڈ بین الاقوامی دستکاری میلہ، جو فنون، رنگوں، دستکاری، موسیقی اور ثقافتی ورثے کا ایک منفرد سنگم ہے، آج سے فرید آباد میں شروع ہو رہا ہے۔
