ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 19, 2024 9:49 AM | ISRO GSA 20

printer

3. خلائی تحقیق کی بھارتی تنظیم اِسرو نے امریکہ میں Cape Canaveral سے SpaceX کے Falcon 9 راکٹ کے ذریعے اپنے سب سے جدید ترین مواصلاتی سیارچے GSAT 20 کو روانہ کیا ہے۔

خلائی تحقیق کی بھارتی تنظیم ISRO نے کَل رات امریکہ کے Cape Canaveral سے اپنے سب سے جدید ترین مواصلاتی سیارچےGSAT 20  کوSpaceX’s Falcon 9 rocket سے کامیابی کے ساتھ روانہ کیا۔ اسے روانہ کیے جانے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسرو کے چیئرمین   ایس-سومناتھ نے کہا کہ سیارچے کو کامیابی کے ساتھ روانہ کیا گیا، وہ ٹھیک پوزیشن میں ہے اور شمسی پینلس کو نصب کردیا گیا ہے۔ یہ سیارچہ دور دراز کے علاقوں میں براڈ بینڈ خدمات اور مسافر بردار طیاروں میں انٹرنیٹ سروس فراہم کرے گا۔ یہ 14 برس تک اپنی کارروائی انجام دیتا رہے گا۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ اسرو نے اپنی کمرشیل شاخ نیو اِسپیس انڈیا لمیٹڈ کی جانب سے SpaceX rocket کے ذریعے کسی سیارچے کو روانہ کیا ہے۔

چار ہزار 700 کلوگرام وزن کا GSAT 20 بھارت کا سب سے زیادہ وزن دار مواصلاتی سیارچہ ہے۔GSAT 20 بھارت کے اپنے راکٹ LVM 3 کے لیے زیادہ وزن دار تھا جسے عام طور پر باہوبلی کہا جاتا ہے، اسی لیے اسے روانہ کرنے کی خاطر SpaceX کا انتخاب کیا گیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں