ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 7, 2024 10:09 AM | forex reserves

printer

29 نومبر کو ختم ہفتے میں، بھارت کے غیر ملکی زرِ مبادلہ میں، ایک ارب 51 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا اور یہ بڑھ کر 658 ارب 9 کروڑ ڈالر کے بقدر ہو گیا۔

29 نومبر کو ختم ہفتے میں، بھارت کے غیر ملکی زرِ مبادلہ میں، ایک ارب 51 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا اور یہ بڑھ کر 658 ارب 9 کروڑ ڈالر کے بقدر ہو گیا۔ یہ 9 ہفتے میں پہلا اضافہ ہے، جو پچھلے پانچ ماہ سے جاری کمی کے رجحان سے باہر نکلا ہے۔ زرِ مبادلہ میں، یہ تازہ ترین اضافہ، غیر ملکی کرنسی کے اثاثوں میں 2 ارب 6 کروڑ ڈالر کے اضافے کے سبب ہوا ہے، جو فی الحال 568 ارب 85 کروڑ ڈالر ہے۔

رقم نکالنے کے خصوصی حقوق میں، 2کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور اب یہ رقم بڑھ کر 18 ارب ایک کروڑ ڈالر ہو گئی ہے۔

RBI کے گورنر شکتی کانت داس نے اِن ذخائر کی اہمیت کو یہ کہتے ہوئے اُجاگر کیا ہے کہ غیر ملکی زرِ مبادلہ کا استعمال، بیجا اُتار چڑھاؤ سے نمٹنے، مارکیٹ میں اعتماد برقرار رکھنے، امیدوں پر قابو پانے اور مجموعی مالی استحکام برقرار رکھنے کے لیے منصفانہ طور پر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب زرِ مبادلہ کی صورتحال کافی مضبوط ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں