صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے زرعی سائنسدانوں سے کہا ہے کہ وہ قدرتی آفات، آب و ہوا کی تبدیلی اور وسائل کے بے جا استعمال جیسے چیلنجوں سے کسانوں کی حفاظت کیلئے نئی حکمتِ عملی تیار کریں۔ انہوں نے زراعت کے کام میں مدد کیلئے ڈرونز، ریموٹ سینسنگ، مصنوعی ذہانت اور نینو ٹیکنالوجی جیسی جدید ٹیکنالوجیز کے استعمال پر زور دیا۔ صدرِ جمہوریہ مرمو آج بھوبنیشور میں اڈیشہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر اینڈ ٹیکنالوجی کے 40ویں جلسہئ تقسیمِ اسناد میں اظہارِ خیال کررہی تھیں۔ انہوں نے زرخیز مٹی، ماحولیات کے تحفظ اور وسائل کے بندوبست پر توجہ مرکوز کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے گذشتہ چند دہائیوں میں زراعت کے شعبے میں بھارت کی خاطرخواہ ترقی کا ذکر کیا اور کہا کہ بھارت اب غذائی اجناس اور زرعی آلات برآمد کررہا ہے۔ صدرِ جمہوریہ نے بھارت کی سازگار آب و ہوا، ہنریافتہ افراد، زرخیز زمین اور جدید ٹیکنالوجیز کی بدولت زرعی پیداوار کو مزید فروغ دینے کیلئے بھارت کی صلاحیتوں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ زراعت 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بننے کے بھارت کے نشانے کے حصول میں ایک اہم کردار ادا کرے گی۔ صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو آج سہ پہر بھوبنیشور جوڈیشل کورٹ کمپلیکس کا افتتاح کریں گی۔
Site Admin | December 5, 2024 2:12 PM