ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 2, 2025 3:24 PM

printer

2024-25 کے مالی سال کے دوران گورنمنٹ ای- مارکیٹ پلیس کے توسط سے دس لاکھ سے زیادہ افرادی قوت کی خدمات حاصل کی گئیں۔

مالی سال 2024-25 میں ڈیجیٹل بھرتی پلیٹ فارم گورنامنٹ ای- مارکیٹ پلیس GeM کے ذریعے 10 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو ہائر کیا گیا۔ GeM کے CEO اَجے Bhadoo نے اس کامیابی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس پلیٹ فارم نے سرکار کو انتظامیہ کے مختلف مراحل پر مطلوب سبھی ممکنہ سروسز کی بھرتی کیلئے ڈیجیٹل صلاحیتوں کا مؤثر استعمال کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری اداروں میں انسانی وسائل کی بھرتی کی یہ خدمات نہ صرف بھرتی کے عمل کو آسان بناتی ہے بلکہ جامع اور سروس کی سطح کے وسیع سمجھوتوں کے ذریعہ لیبر سے متعلق ضابطوں کو بھی یقینی بناتی ہے۔ اس دوران تجارت وصنعت کی وزارت نے کہا ہے کہ یہ کامیابیاں شفاف اور مؤثر عمل کے ذریعہ لوگوں کی بھرتی میں تبدیلی لانے کے تئیں GeM کے عزم کو اُجاگر کرتی ہیں۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں