August 30, 2024 9:39 AM | Paris Paralympics

printer

2024 کے پیرس پیرالمپک گیمز میں بھارت کی شیتل دیوی اور راکیش کمار پر مشتمل تیر اندازی کی مِکسڈ کمپاؤنڈ ٹیم نے 1399 کے مشترکہ اسکور کے ساتھ نیا پیرالمپک ریکارڈ قائم کیا ہے

پیرس پیرالمپکس میں شیتل دیوی اور راکیش کمار پر مشتمل بھارت کی مکسڈ کمپاؤنڈ تیر اندازی کی ٹیم نے 1399 کے کمبائن اسکور کے ساتھ پیرالمپکس میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ جبکہ اگلے مہینے کی 2 تاریخ کو چوٹی کے کھلاڑیوں کی حیثیت سے دونوں بھارتی کھلاڑی کوارٹر فائنل میں پہنچیں گے۔

پیرس پیرالمپکس کے دوسرے دن بھارتی ایتھیلیٹس آج مختلف کھیلوں میں اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کریں گے۔ ٹوکیو میں دوہرا تمغہ جیتنے والیAvani  لیکھارا R2 خواتین کے دس میٹر ایئر رائفل SH1 کوالیفیکیشن اور فائنل راؤنڈ میں مقابلہ کریں گی، جس سے اُن کیلئے ایک اور تمغہ جیتنے کا امکان ہے۔ مونا اگروال بھی اسی ایونٹ میں مقابلہ کریں گی۔

بیڈمنٹن میں ٹوکیو پیرالمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے Suhas Yathiraj اپنے دوسرے گروپ مرحلے کا میچ کھیلیں گے۔ اس کے علاوہ ایتھیلیٹکس مقابلے آج شروع ہوں گے جہاں بھارتی پیرا ایتھیلیٹس تمغے کیلئے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں