August 29, 2024 9:42 AM

printer

2024 کے پیرالمپک گیمز پیرس میں شاندار افتتاحی تقریب کے ساتھ شروع ہوگئے ہیں۔

پیرالمپک گیمس2024 کا باضابطہ افتتاح پیرس میں ایک شاندار افتتحی تقریب کے ساتھ وہا۔ فرانس کے صدر ایمیینوئل میخاں نے ایک رنگا رنگ تقریب کے دوران ان کھیلوں کا اعلان کیا۔167  ممالک کی نمائندگی کرنے والے مجموعی طور پر 4 ہزار پیرالمپئن نے Champs-Edysee سے De la Cocorde مارچ کیا۔ ٹوکیو2020  میں نیزہ پھینکنے کے مقابلے میں سونے کا تمغہ حاصل کرنے والے Sumit Antil اور عالمی ریکارڈ یافتہ، ٹیبل ٹینس کھلاڑیBhagyashri  جادھو نے بھارتی دستے کی قیادت کی۔

کھیلوں کے اس ایڈیشن میں 84 بھارتی پراایتھلیٹ اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

پیرالمپک تاریخ میں یہ بھارت کا سب سے بڑا دستہ ہے۔ بھارت طے شدہ 22 کھیلوں میں سے 12 میں مقابلے کرے گا۔

کرشنا ناگر کا مقصد بیڈمنٹن میں مردوں کے سنگلز ٹائٹل کا دفاع کرنا ہوگا جبکہ Avani Lekhara  اورManish Narwal نشانے بازی میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے تیار ہیں۔ بھارتی کھلاڑی آج سے تیر اندازی، سائکلنگ Taekwondo، تیراکی اور ٹیبل ٹینس میں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

ایتھلیٹکس کا آغاز کل سے ہوگا، جس میں 38 بھارتی، ایتھلیٹ حصہ لیں گے۔اس کھیل میں سب کی نظریں نیز پھینکنے والے Sumit Antil اور ٹیبل ٹینس کھلاڑی Bhavina Patel پر ہوں گی۔

پیرس پیرالمپکس کھیل مقابلے،Closing  تقریب کے ساتھ 9 ستمبر کو اختتام پذیر ہوں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں