July 23, 2024 9:54 AM

printer

2023-24 کے اقتصادی سروے نے مالی سال 2024-25 کے دوران حقیقی مجموعی گھریلو پیداوار GDP کی شرح ساڑھے 6 فیصد سے 7 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا ہے

2023-24 کے اقتصادی سروے نے مالی سال 2024-25 کے دوران حقیقی مجموعی گھریلو پیداوار GDP کی شرح ساڑھے 6 فیصد سے 7 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا ہے۔ سروے کے مطابق جو کَل پارلیمنٹ میں وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے پیش کیا، کہا گیا ہے کہ غیر یقینی عالمی اقتصادی کارکردگی کے باوجود مالی سال 2023-24 میں بھارت میں مالیاتی استحکام برقرار رہا۔ خدمات کے شعبے کا بھارت کی ترقی میں اہم تعاون جاری ہے، جس کا مالی سال 2024 میں معیشت میں کُل حجم کا 55 فیصد حصہ ہے۔

افراط زر کے محاذ پر ریزرو بینک آف انڈیا کو امید ہے کہ مالی سال 2025 میں افراط زر کی شرح چار اعشاریہ پانچ فیصد جبکہ 2026 میں چار اعشاریہ ایک فیصد رہے گی۔

اُس نے کہاہے کہ مالی سال 2023 میں بھارت کا مالی خسارہ مجموعی گھریلو پیداوار کا چھ اعشاریہ چار فیصد سے کم ہوا جبکہ مالی سال 2024 میں یہ پانچ اعشاریہ چھ فیصد تھا۔ توقع ہے کہ بھارت کا مالی خسارہ کم ہوکر جی ڈی پی کا چار اعشاریہ پانچ فیصد ہوجائے گا۔

کَل شام ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھارت سرکار کے اعلیٰ اقتصادی مشیر ڈاکٹر وی اننتھ ناگیشوَرن نے کہا کہ معیشت میں اضافے کا رجحان ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں