ملک کے دیہی علاقوں میں ماہانہ فی کس اخراجات MPLE میں 23-2022 کے مقابلے 24-2023 میں 9 فیصد جبکہ شہری علاقوں میں تقریباً 8 کا اضافہ ہوا ہے۔ اعداد و شمار اور پروگراموں کے نفاذ کی وزارت کی جانب سے جاری گھریلو سامان پر ہونے والے اخراجات سے متعلق سروے برائے 24-2023 کے مطابق دیہی بھارت میں ماہانہ فی کس اخراجات تخمینہ 4 ہزار 122 روپے جبکہ شہری علاقوں کا 6 ہزار 966 روپے فی کس تخمینہ لگایا گیا ہے۔ ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق سروے میں ملک بھر کے دو لاکھ 60 ہزار سے زیادہ کنبوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔
2011-12 میں شہری-دیہی کھپ کا فرق 84 فیصد سے کم ہوکر 23-2022 میں 71 فیصد ہوگیا ہے۔
اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ گھریلو سامان پر ہونے والے شہری-دیہی اخراجات کا فرق کم ہونے کے ساتھ ہی دیہی علاقوں میں گھریلو سامان پر ہونے والے اخراجات میں شہروں کے مقابلے تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ 12-2011 میں شہری دیہی اخراجات کا فرق 84 فیصد تھا جو 23-2022 میں کم ہوکر 71 فیصد ہوگیا ہے۔ x