1971 کی جنگ میں پاکستان پر بھارت کی فتح کی یاد میں آج وِجے دِوس منایا جا رہا ہے۔ اِس موقع پر اُن شہیدوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے جنھوں نے جنگ کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر دیا تھا۔
1971 میں آج ہی کے دن پاکستانی فورسز کے سربراہ جنرل اے۔اے۔خان نیازی نے اپنے 93 ہزار فوجیوں کے ساتھ اتحادی افواج کے سامنے غیر مشروط طور پر خود سپردگی کردی تھی۔ یہ اتحادی فورسز بھارتی فوج اور مُکتی با ہنی پر مشتمل تھی۔
جنگ کے خاتمے پر مشرقی پاکستان کے علیحدہ ہونے کے بعد بنگلہ دیش وجود میں آیا تھا۔x