18 ویں لوک سبھا کا پہلا اجلاس کَل شروع ہورہا ہے۔ BJP کے سرکردہ ممبر پارلیمنٹ Bhartruhari Mahtab کو عبوری اسپیکر مقرر کیا گیا ہے۔ وہ لوک سبھا کے نئے منتخب ارکان پارلیمنٹ کو حلف دلائیں گے۔
لوک سبھا کے نئے اسپیکر کا انتخاب اِس مہینے کی 26 تاریخ کو کیا جائے گا۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو 27 جون کو لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گی۔ راجیہ سبھا کا اجلاس اِس مہینے کی 27 تاریخ کو ہی شروع ہوگا۔ پارلیمنٹ کا یہ اجلاس اگلے مہینے کی 3 تاریخ کو ختم ہوجائے گا۔