18 واں ممبئی بین الاقوامی فلم فیسٹول آج شام اختتام پذیر ہوجائے گا۔ سات روزہ فلم فیسٹول اِس مہینے کی 15 تاریخ کو شروع ہوا تھا۔ اِس میں 61 زبانوں میں 59 ملکوں کی 314 فلمیں دکھائی گئیں۔ ممبئی کے ساتھ ساتھ دلی، کولکاتہ، پُنے اور چنئی میں بھی فلمیں دکھانے کا بندوبست کیا گیا تاکہ ملک کے دیگر حصوں میں بھی اِس فیسٹول کو وسعت دی جاسکے۔ یہ فلم فیسٹول دو سال میں ایک بار ہوتا ہے اور یہ خاص طور پر دستاویزی فلموں، مختصر فلموں اور Animation فلموں کیلئے مخصوص ہے۔
Site Admin | June 21, 2024 9:41 AM