18واں پرواسی بھارتیہ دِوَس کنونشن، آج صبح اُڈیشہ کے شہر بھوبنیشور میں شروع ہو رہا ہے۔ اُڈیشہ سرکار، ریاست کی مالامال ثقافت اور وراثت کو، تقریباً 6 ہزار غیر مقیم بھارتیوں NRIs کے سامنے نمایاں کرنے کو تیار ہے۔ اِن NRIs کا تعلق 75 ملکوں سے ہے۔ یہ کنونشن پرواسی بھارتیہ دِوَس کی نوجوانوں کی تقریب سے شروع ہوگا، جس کا اہتمام اُڈیشہ سرکار نے، نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی مرکزی وزارت کے ساتھ مل کر کیا ہے۔
مرکزی وزراء ایس جے شنکر، Pabitra Margherita، منسکھ مانڈویا اور رَکشا نِکھل کھڑسے، نیز اُڈیشہ کے وزیر اعلیٰ موہن چرن ماجھی بھی آج کے، نوجوانوں کے پرواسی بھارتیہ دِوَس میں شرکت کریں گے۔
V/C Prakash Dash
تین روزہ، 18 ویں پرواسی بھارتیہ دِوَس کی تقریبات کو، جو آج بھوبنیشور میں شروع ہو رہی ہیں، ایک اہم موقع سمجھا جا رہا ہے، جب دنیا بھر کی بھارتی برادری کے ساتھ بھارت کے رشتوں کا جشن منایا جائے گا۔ تقریب کا افتتاح کَل وزیر اعظم نریندر مودی کریں گے۔ اِن تقریبات میں، وہ بہت سی سرگرمیاں بھی شامل ہیں، جن کے ذریعے بھارت کی ترقی اور اِس کی عالمی شبیہ کو تشکیل دینے میں، بیرونِ ملک بھارتی برادری کے تعاون کو اُجاگر کیا جائے گا۔ اِن تقریبات کی ایک خاص بات یہ ہے کہ اِن میں Trinidad اور Tobago کی صدر Christine Carla Kangaloo بھی مہمانِ کے طور پر ورچوئل وسیلے سے شرکت کریں گی۔ اِن تقریبات کا انعقاد ایک وِکست بھارت میں، بیرونِ ملک بھارتی آبادی کے تعاون کے موضوع پر کیا جا رہا ہے۔
صدر دروپدی مرمو جمعہ کو اِس کے اختتامی جلسے کی صدارت کریں گی۔ وہ، بیرونِ ملک بھارتی برادری کے ارکان کو پرواسی بھارتیہ سمّان سے بھی نوازیں گی، جس کا مقصد مختلف میدانوں میں اِن لوگوں کی حصولیابیوں کا اعتراف کرنا ہے۔