کَل مقدس امرناتھ گُپھا کیلئے سالانہ یاترا کے پہلے دن 13 ہزار سے زیادہ عقیدتمندوں نے سخت حفاظتی بندوبست کے درمیان درشن کئے۔ یہ مقدس گُپھا جنوب کشمیر کے ہمالیائی علاقے میں واقع ہے۔
مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے…………
VC – Jagmohan Sharma
اِس سے پہلے آج صبح 6 ہزار 619 یاتریوں کا تیسرا جتھہ جموں میں بھگوتی نگر یاتری نواس بیس کیمپ سے امرناتھ گُپھا کی یاترا کیلئے وادیئ کشمیر روانہ ہوا۔
ICC ٹی ٹوئنٹی کرکٹ عالمی کپ میں بھارت کی جیت کے بعد پُرجوش یاتری ’بم بم بولے‘، چَک دے اِنڈیا اور بھارت ماتا کی جَے کا جاپ کرتے ہوئے آج صبح 319 گاڑیوں کے قافلے میں روانہ ہوئے۔
ان میں 5 ہزار 143 مرد، ایک ہزار 141 عورتیں، 18 بچے، 241 سادھو، اور 76 سادھوی شامل ہیں۔ اِن میں سے 2 ہزار 781 یاتری بال تل کے راستے سے اور 3 ہزار 838 یاتری پہلگام کے راستے سے اپنا سفر شروع کریں گے۔
اس کے ساتھ ہی جموں بیس کیمپ سے امرناتھ گُپھا کیلئے روانہ ہونے والے یاتریوں کی تعداد 15 ہزار 251 ہوگئی ہے۔