IPL 2025 کی نیلامی کے دوسرے دن کَل ایک تاریخ رقم ہوئی، جب 13 سالہ Vaibhav سوریہ وَنشی IPL لیگ کی تاریخ میں کنٹریکٹ حاصل کرنے والے سب سے کم عمر نوجوان کھلاڑی بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ راہل دراوڑ کی قیادت میں راجستھان رائل کو ایک کروڑ 10 لاکھ روپے کی قیمت پر سب سے کم عمر ایک نوجوان کھلاڑی کی خدمات حاصل ہوئی ہیں۔ بہار کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر راکیش تیواری نے نوجوان کھلاڑی وَیبھو کو اِس زبردست کامیابی کیلئے مبارکباد دی ہے اور اُن پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
حال ہی میں سب سے کم عمر کھلاڑی وَیبھو نے بین الاقوامی سطح پر سنچری بناکر سب کی توجہ اپنی طرف مرکوز کی تھی۔ انھوں نے چنئی میں آسٹریلیا کے خلاف 19 سال سے کم عمر کے میچ میں بھارت کیلئے 62 گیندوں پر 104 رن بنائے تھے۔×