July 13, 2024 2:50 PM

printer

13 اسمبلی سیٹوں کے ضمنی انتخابات میں سے پہلے چار نتائج کا اعلان کردیا گیا

سات ریاستوں کے 13 اسمبلی حلقوں کے ضمنی چناؤ کے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ اب تک تین نتیجے موصول ہوئے ہیں جن میں سے ایک عام آدمی پارٹی دوسرا کانگریس اور تیسرا مغربی بنگال میں TMC کے امیدوار کے حق میں گیا ہے۔

پنجاب میں حکمراں عام آدمی پارٹی نے جالندھر ویسٹ ریزرو سیٹ جیت لی ہے۔

دوسرا نتیجہ ہماچل پردیش کے Dehra اسمبلی حلقے سے ملا ہے۔ اِس حلقے سے کانگریس کے امیدوار کملیش ٹھاکر نے بی جے پی کے امیدوار ہوشیار سنگھ کو 9 ہزار 399 ووٹوں سے ہرایا ہے۔ دو دوسرے حلقوں ہمیرپور اور نالاگڑھ میں ووٹوں کی گنتی چل رہی ہے۔ نالاگڑھ حلقے میں کانگریس کے امیدوار ہردیپ سنگھ باوا  بی جے پی کے اپنے قریب ترین حریف کے ایل ٹھاکر سے 4 ہزار 137 ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں۔ ہمیرپور میں بی جے پی کے امیدوار Ashish شرما کو ایک ہزار 545 ووٹوں کی سبقت حاصل ہے۔

بہار کے Rupauli حلقے میں آزاد امیدوار شنکرسنگھ کو ساتویں دور کی گنتی کے بعد اپنے قریب ترین حریف جے ڈی یو کے Kaladhar پرساد منڈل پر ایک ہزار ووٹوں کی برتری حاصل تھی۔ RJD کی امیدوار اور سابق وزیر بیما بھارتی تیسرے نمبر پر ہیں۔

اُدھر مغربی بنگال کے رائے گنج اسمبلی حلقے میں ترنمول کانگریس کا امیدوار کامیاب ہوا ہے۔ مغربی بنگال میں  TMCکے کرشنا کلیانی رائے گنج حلقے سے کامیاب ہوئے ہیں۔ انہوں نے اپنے قریب ترین حریف بھارتیہ جنتا پارٹی کے Manas کمار گھوش کو 36 ہزار ووٹوں سے ہرایا ہے۔ تین دوسرے اسمبلی حلقوں میں TMC کے امیدواروں کو برتری حاصل ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں