ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 27, 2024 2:46 PM

printer

یک مخصوص کاروباری گروپ کے خلاف مبینہ رشوت کے معاملے سمیت دیگر معاملات پر اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کے سبب لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائی دِن بھر کے لیے ملتوی کردی گئی ہے

 ایک مخصوص کاروباری گروپ کے خلاف مبینہ رشوت ستانی کے چارجز سمیت متعدد معاملات پر اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کے دوران راجیہ سبھا کی کارروائی دِن بھر کے لیے ملتوی کردی گئی۔ پہلی التوا کے بعد راجیہ سبھا کی کارروائی ساڑھے گیارہ بجے دوبارہ جیسے ہی شروع ہوئی، کانگریس، بائیں بازو، ڈی ایم کے، ٹی ایم سی، سماجوادی پارٹی، عام آدمی پارٹی اور دیگر پارٹیوں نے مذکورہ معاملے پر ہنگامہ جاری رکھا،جس کی وجہ سے کارروائی دِن بھر کیلئے ملتوی کرنا پڑی۔ اِس سے پہلے آج صبح جب راجیہ سبھا کی کارروائی شروع ہوئی،چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے ایک مخصوص کاروباری گروپ  کے خلاف مبینہ رشوت کے معاملے سمیت، منی پور اور اترپردیش کے سنبھل میں تشدد کے خلاف اپوزیشن ممبران کے ذریعہ پیش کردہ رُول 267 کے تحت التوا کے نوٹس کو خارج کردیا۔ لوک سبھا میں پہلی التوا کے بعد دِن کے 12 بجے کارروائی جیسے ہی شروع ہوئی، کانگریس، سماجوادی پارٹی، ڈی ایم کے، ٹی ایم سی اور دیگر اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان مخصوص کاروباری گروپ اور دیگر معاملات کے خلاف نعرہ لگاتے ہوئے ایوان کے وسط میں آگئے۔ پریزائڈنگ آفیسر نے ایوان میں کام کاج جاری رکھنے پر زور دیا، تاہم انھوں نے اپنا احتجاج جاری رکھا، جس کی وجہ سے لوک سبھا کی کارروائی دِن بھر کیلئے ملتوی کردی گئی۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں