August 20, 2024 9:40 PM

printer

یو پی ایس سی نے حکومت کی طرف سے ہدایات جاری کیے جانے کے بعد، افسر شاہی میں lateral entry سے متعلق اشتہار منسوخ کر دیا ہے

یونین پبلک سروس کمیشن UPSC نے آج عملے اور تربیت کے محکمے کی طرف سے ہدایات جاری کیے جانے کے بعد افسر شاہی میں lateral entry سے متعلق اشتہار منسوخ کر دیا ہے۔
UPSC نے حال ہی میں مرکزی وزارتوں میں 45 جوائنٹ سکریٹریز، ڈائریکٹرز اور ڈپٹی سکریٹریز کے تقرر سے متعلق ایک اشتہار جاری کیا تھا، جس پر اپوزیشن پارٹیوں نے سوال اٹھایا تھا۔ اس سے پہلے دن میں حکومت نے UPSC سے کہا تھا کہ وہ یہ اشتہار منسوخ کر دے۔
عملے اور تربیت کے محکمے کے مرکزی وزیر ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے UPSC کی چیئرپرسن پریتی سودن کو ایک خط لکھا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا یہ پختہ یقین ہے کہ lateral entry کا عمل، آئین، خاص طور پر ریزرویشن سے متعلق شقوں میں بیان کیے گیے برابری اور سماجی انصاف کے اصولوں کے مطابق ہونا چاہیے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ وزیر اعظم کیلئے، سرکاری ملازمت میں ریزرویشن، حکومت کے سماجی انصاف کے فریم ورک کا ایک اہم حصہ ہے، جس کا مقصد دیرینہ ناانصافی کو دور کرنا اور سب کی شمولیت کو فروغ دینا ہے۔
اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے اِس معاملے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم، ہمیشہ ہی سماجی انصاف میں یقین رکھتے ہیں اور اُن کے پروگراموں سے سماج کے کمزور ترین طبقوں کی فلاح کو وسعت ملی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں