یو پی ایس سی، آئی آئی ٹی- جے ای ای، سی بی ایس ای اور آئی سی ایس ای جیسے باوقار امتحانات کے ٹاپرس نے آج پریکشا پے چرچا 2025 کے آٹھویں اور آخری نشریے میں اپنی کامیابیوں کی داستان مشترک کی۔ بورڈ امتحانات کے ٹاپرس نے کہا کہ طلباء اپنے ذہن میں ہر طرح کی معلومات محفوظ نہیں کرسکتے، اس لیے امتحانات کے دوران اکثر پوچھے جانے والے مخصوص اسباق پر توجہ مرکوز کرنے سے مدد ملتی ہے۔ ٹاپرس نے طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ گزشتہ سالوں کے سوالیہ پرچوں کا اعادہ کریں۔سی بی ایس ای، 2022-23 کی ٹاپر رادھیکا سنگھل نے کہا کہ غیر نصابی سرگرمیاں بھی ضروری ہیں، کیونکہ اِن سے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے۔ہمارے نمائندے نے بتایا کہ گزشتہ کئی سالوں سے پریکشا پے چرچا، طلباء کے لیے امتحانات سے متعلق دباؤ کو مثبت توانائی میں بدلنے کے وسیلے کے طور پر ابھرا ہے۔
Site Admin | February 18, 2025 2:45 PM
یو پی ایس سی، آئی آئی ٹی- جے ای ای، سی بی ایس ای اور آئی سی ایس ای جیسے باوقار امتحانات کے ٹاپرس نے آج پریکشا پے چرچا 2025 کے آٹھویں اور آخری نشریے میں اپنی کامیابیوں کی داستان مشترک کی
