ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 26, 2025 9:38 PM

printer

یو ایس اے آئی ڈی نے، بنگلہ دیش کیلئے سبھی امدادی پروگرام معطل کردیئے ہیں

بین الاقوامی ترقی کی امریکی ایجنسی USAID نے، بنگلہ دیش کیلئے سبھی امدادی پروگراموں کو معطل کردیا ہے۔ بنگلہ دیش میں عملدرآمد کرنے والے اپنے سبھی شراکت داروں کو بھیجے گئے ایک خط میں امریکہ کی، عطیہ دینے والی ایجنسی نے کَل ہدایت دی ہے کہ وہ ٹھیکوں، ورک آرڈرس، امداد، تعاون سے متعلق معاہدوں، دیگر حاصل شدہ اثاثوں یا امداد سے متعلق دستاویزات کے تحت، کسی بھی کام کو فوری طور پر روک دیں اور معطل کردیں۔ یہ کارروائی امریکہ کی بیرونِ ملک امداد کا، نئے سرے سے جائزہ لینے اور اِسے حالات کے مطابق بنائے جانے کے حصے کے طور پر کی گئی ہے۔ یہ قدم صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خارجی پالیسی کے تحت اٹھایا گیا ہے۔ اِس اچانک فیصلے سے، مختلف پروجیکٹوں سے متعلق فریقین میں کافی تشویش پیدا ہوگئی ہے، جن میں بنگلہ دیش میں امریکہ کی مدد سے چلائی جانے والی وہ غیرسرکاری تنظیمیں بھی شامل ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں