ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 7, 2024 9:59 PM

printer

یو ایس اوپن ٹینس میں آج رات خواتین سنگلز کے فائنل میں Jessica Pegula کا مقابلہ Aryna Sabalenka سے ہوگا

یو ایس اوپن ٹینس میں آج رات خواتین کے سنگلز کے فائنل میں امریکہ کی Jessica Pegula کا مقابلہ بیلاروس کی عالمی درجہ بندی میں دوسری پوزیشن کی کھلاڑی Aryna Sabalenka سے ہوگا۔ یہ میچ Arthur Ashe اسٹیڈیم میں بھارتی وقت کے مطابق دیر رات ایک بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ امریکہ کی Jessica Pegula پہلی مرتبہ فائنل مقابلہ کھیل رہی ہیں۔ انھوں نے سیمی فائنل میں Karolina Muchova کو ہرانے سے پہلے عالمی نمبر ایک کھلاڑی Iga Swiatek کو ہرایا تھا۔ دوسری جانب بیلاروس کی کھلاڑی Emma Navarro کو چھ-تین، سات-چھ سے شکست دے کر لگاتار دوسری مرتبہ US اوپن کے فائنل میں پہنچی ہیں۔ مردوں کے سنگلز میں کَل فائنل میں Taylor Fritz کا مقابلہ اٹلی کے عالمی نمبر ایک کھلاڑی Jannik Sinner سے ہوگا۔ سیمی فائنل میں Fritz امریکہ کے اپنے ہم وطن کھلاڑی Frances Tiafoe کو چار-چھ، سات-پانچ، چار-چھ، چھ-چار اور چھ-ایک سے ہرا کر پہلی مرتبہ گرینڈ سلیم کے فائنل میں پہنچے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں