June 26, 2024 9:56 AM

printer

یو ایس  اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں، بھارت کے کرشنا پرسادگرگا اور سائی پرتیک مردوں کے ڈبلز کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں

BWF یو ایس اوپن بیڈمنٹن، کَل شام ٹیکسس کے Fort Worth کنونشن سینٹر میں شروع ہوا۔ ایسا لگتا ہے کہ اِس ٹورنامنٹ کی طرف لوگوں کی توجہ کچھ کم ہے، کیونکہ دنیا کے سرکردہ کھلاڑیوں نے پیرس اولمپکس پر زیادہ توجہ دی ہوئی ہے۔

مردوں کے ڈبلز میں بھارت کی، کرشنا پرساد گَرگا اور سائی پرتیک-کے، کی جوڑی نے 32ویں راؤنڈ میں آئرلینڈ کی Scott Guildea اور Paul Reynolds کی جوڑی کو اکیس-چودہ، اکیس-بارہ سے شکست دی۔

خواتین کے ڈبلز میں Treesa Jolly اور گائتری گوپی چند آج دوپہر سولہویں راؤنڈ میں چینی تائپے کی P.Hsieh اور E.Hung کے ساتھ کھیلیں گی۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں