یوگ کے بین الاقوامی دن کے موقع پر کھادی یوگ کپڑوں اور Mats کی زبردست فروخت دیکھی گئی۔ کھادی اور Village انڈسٹریز کمیشن نے ملک بھر کے 55 کھادی Outlet کے ذریعے مختلف سرکاری محکموں کو آٹھ کروڑ 67 لاکھ روپے مالیت کے کھادی یوگ کپڑوں اور Mats کی سپلائی کی تھی۔
اِس اعداد و شمار کو جاری کرتے ہوئے KVIC کے چیئرمین منوج کمار نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے Brand Power نے یوگا کی وراثت اور ساتھ ہی ساتھ کھادی کو مقبول بنایا ہے۔
انھوں نے کہا کہ کھادی کنبوں کے لیے یہ ایک خوشی کا لمحہ ہے کہ اِس مرتبہ کھادی دستکاروں کے ذریعے بنائے گئے خصوصی یوگ کپڑوں اور Mats کی ریکارڈ فروخت ہوئی ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ اِس مرتبہ یوگ کے دن کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی نے سری نگر میں جبکہ وزیر داخلہ امت شاہ نے احمد آباد میں، یوگ آسن کیے جس میں انھوں نے کھادی سے بنے یوگ کپڑے پہنے۔
انھوں نے کہا کہ یہ کھادی دستکاروں کے لیے فخر کا موقع ہے۔x