سابق صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے کہا ہے کہ یوگ کسی مخصوص طبقے یا مذہب کے ساتھ منسلک نہیں ہے کیونکہ اِس کے پیچھے سوچ یہ ہے کہ پوری دنیا ایک کنبہ ہے۔ آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے جناب کووند نے کہا ہے کہ یوگاسن لوگوں اور مختلف طبقوں کو متحد کرتا ہے اور یہ ایک ملک کو دوسرے ملک سے جوڑنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوگ کا مطلب جسم، دماغ اور روح کی ہم آہنگی ہے۔ جناب کووند نے یوگ کے بین الاقوامی دن کے موقعے پر لوگوں کو مبارکباد بھی دی ہے۔
Site Admin | June 21, 2024 10:12 AM