ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 24, 2025 10:13 AM | Ukrain US Talk

printer

یوکرین کے وزیر دفاع رُستم امیروف نے کہا ہے کہ امریکہ اور یوکرین کے وفود کے درمیان بات چیت سعودی عرب کی راجدھانی ریاض میں پوری ہو گئی ہے۔

یوکرین کے وزیر دفاع رُستم امیروف نے کہا ہے کہ امریکہ اور یوکرین کے وفود کے درمیان بات چیت سعودی عرب کی راجدھانی ریاض میں پوری ہو گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ بات چیت نتیجہ خیز اور بامقصد رہی، جس میں توانائی کئی اہم معاملات پر تبادلہ ئ خیال کیا گیا۔

امیروف نے، جنھوں نے یوکرین وفد کی قیادت کی، کہا صدر وولودو میر زیلیسنکی، یوکرین اور یوروپ میں ایک منصفانہ اور دیرپا امن قائم کرنے کا عزم کیے ہوئے ہیں۔ اِس میٹنگ سے پہلے، جدہ میں بات چیت ہوئی تھی جس میں یوکرین نے امریکہ کی مجوزہ تیس روزہ جنگ بندی کو تسلیم تھا۔ یوکرین نے اِس جنگ بندی کو امریکہ کی فوجی مدد اور خفیہ معلومات فراہم کرنے کا سلسلہ دوبارہ شروع کرنے کی شرط پر تسلیم کیا تھا۔

اسی دوران امریکہ اور روس کے وفود کے درمیان آج ہونے والی بات چیت کی، اِن سفارتی کوششوں کی اور زیادہ اہمیت ہوگئی ہے۔

زیلینسکی نے کَل شام اپنے خطاب میں ایک بار پھر کہا ہے کہ صرف روس اِس جنگ کوطول دے رہا ہے۔x