یوکرین کے صدر وولودومیر زیلنسکی نے کہا کہ وہ روس اور یوکرین کیلئے امریکہ کے خصوصی ایلچی Keith Kellogg سے آج کیف میں ملاقات کریں گے۔ امریکہ کے خصوصی ایلچی Kellogg، سعودی عرب میں حالیہ امریکی-روسی مذاکرات کے بعد، کیف میں ہیں۔ جناب زیلنسکی نے کہا کہ وہ امریکہ کے ساتھ کارآمد تعاون کیلئے پُر امید ہیں۔ جناب زیلنسکی، امریکی اور یوکرین کے لیڈروں کے درمیان ہوئی بحث کے ایک دن بعد ایلچی سے ملنے کیلئے تیار ہیں۔ اس بحث ومباحثے میں لیڈروں نے امن مذاکرات کے تئیں سفارتی کاوشوں کو ناکام بنانے کی دھمکی دی تھی۔ ایلچی Kellogg، جو ایک ریٹائرڈ امریکی جنرل اور طویل مدت سے سکیورٹی معاملات سے متعلق جناب ٹرمپ کے مشیر ہیں، کے ساتھ میٹنگ جنگ کو ختم کرنے کے طور طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے ہے، جو یوکرین کے مفاد کو تحفظ فراہم کرسکتے ہیں۔
اس سے قبل منگل کے روز امریکہ اور روس کے سینئر حکام نے یوکرین میں جاری تصادم کو ختم کرنے کیلئے امکانی طور طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کی غرض سے ریاض میں میٹنگ کی تھیں۔
Site Admin | February 20, 2025 9:39 PM
یوکرین کے صدر وولودومیر زیلنسکی روس اور یوکرین کیلئے امریکہ کے ایلچی سے کیف میں ملاقات کریں گے۔ وہ جنگ کے خاتمے کیلئے طور طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے
