خبر ملی ہے کہ یوکرین کے صدر Volodymyr Zelensky نے فضائیہ کے سربراہ کمانڈر Mykola Oleschuk کو اُن کے عہدے سے برطرف کردیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں Zelensky نے کہا کہ اُنہوں نے فضائیہ کے کمانڈر کو بدلنے کا فیصلہ کیا ہے، لیکن اِس کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔ بعد میں یوکرین کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے بتایا کہ وسطی فضائیہ کی کمان کے لیفٹیننٹ جنرل Anatoliy Kryvonozhko عارضی طور پر فضائیہ کے کمانڈر کے فرائض انجام دیں گے۔
Site Admin | August 31, 2024 9:26 PM