ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 26, 2025 10:17 PM

printer

یوکرین کے ساتھ بحری جنگ بندی کے آغاز سے پہلے اس پر سے مغربی ممالک کی طرف سے پابندیاں ہٹائی جانی چاہئیں: روس

روس نے کہا ہے کہ یوکرین کے ساتھ بحری جنگ بندی کے آغاز سے پہلے اس پر سے مغربی ممالک کی طرف سے پابندیاں ہٹائی جانی چاہئیں۔

امریکہ نے اعلان کیا تھا کہ یوکرین اور روس نے  علیحدہ علیحدہ معاہدوں میں بحیرۂ اسود میں حملے روکنے سے اتفاق کیا ہے۔ اس اعلان کے چند گھنٹے بعد ہی روس نے کہا ہے کہ ایسا اسی وقت ممکن ہے جب روس کے بینکوں پر عائد پابندیوں کو ہٹایا جائے۔ اس کی جانب سے مطالبات میں ملک کے سرکاری بینک Rosselkhoz پر سے پابندیاں ہٹانا اور بین الاقوامی ادائیگی کے نظام Swift تک اس کی رسائی کو بحال کرنا ہے۔

دوسری طرف یوروپی یونین نے کہا ہے کہ روس پر سے پابندیاں ہٹانے کیلئے یوکرین کے پورے علاقے سے روس کی تمام فوج کی بلاشرط واپسی لازمی ہے۔

اس دوران یوکرین کے حکام نے کہا ہے کہ روس نے بندرگاہ شہر Mykolaivh پر رات بھر ڈرونز سے حملے کئے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں