August 5, 2024 2:45 PM

printer

یوکرین کو امریکی ساخت کے F-16 طرز کے لڑاکا جیٹ ہوائی جہازوں کی پہلی کھیپ مل گئی

یوکرین کو امریکی ساخت کے F-16 طرز کے لڑاکا جیٹ ہوائی جہازوں کی پہلی کھیپ مل گئی ہے۔ یوکرین کے صدر Volodymyr Zelensky نے یہ اعلان کرتے ہوئے اتحادی ملکوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ابھی مزید طیاروں کی ضرورت ہے۔ یوکرین کے صدر Zelensky نے F-16 ہوائی جہاز فراہم کرنے کی یوکرین کی درخواست قبول کرنے پر ڈنمارک، نیدرلینڈس، امریکہ اور یوکرین کے دیگر ساجھے دار ملکوں کے تئیں تشکر کا اظہار کیا۔ اُنہوں نے بتایا کہ یوکرین کے پائلٹس نے پہلے ہی F-16 ہوائی جہاز استعمال کرنے شروع کردیئے ہیں۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق یوکرین کو F-16 طرز کے دس طیارے 31 جولائی کو ملے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں