یوکرین میں کابینہ ارکان سمیت کم سے کم 6 افسران نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ان افسران نے سرکاری عہدوں میں بڑے پیمانے پر امکانی رد وبدل کے تناظر میں استعفیٰ دیا ہے۔یہ تبدیلی برسراقتدار Servant of the People Party کے رہنما کے اس بیان کے بعد ہوئی ہے کہ اس ہفتے ایک بڑے سرکاری رد وبدل میں آدھی کابینہ کو تبدیل کیا جائے گا۔ یہ تبدیلی ایسے وقت میں ہوئی ہے، جب یوکرین کو اپنے شہروں پر، روس کی طرف سے روزانہ بمباری کا سامنا ہے اور یوکرین، مشرق میں ماسکو کی پیش قدمی کو روکنے کی کوشش کررہا ہے۔
Site Admin | September 4, 2024 2:38 PM