کل رات یوکرین کے وسیع تر علاقوں کو نشانہ بناکر کیے گئے روس کے ڈرون حملوں میں کم سے کم 7 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ یوکرین کے مقامی حکام اور ایمرجنسی خدمات کے مطابق روس نے یوکرین پر کُل 147 ڈرون حملے کیے۔ سوشل میڈیا پر ایک بیان میں یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے بتایا کہ کیف پر کیے گئے یہ حملے یوکرین کے لیے روز کا معمول ہے۔
دوسری جانب روس کی وزارت دفاع نے کہا کہ اُس نے رات کے دوران یوکرین کے 59 ڈرونز کو مار گرایا ہے، جس کی وجہ سے Rostov میں ایک شخص اور Pervaya، Novostroyerka سے متصل ایک گاؤں میں ایک عورت کی موت ہوگئی۔
دونوں طرف سے یہ حملے، سعودی عرب میں جنگ بندی مذاکرات کے سے پہلے کیے گئے ہیں۔ کل سعودی عرب میں امریکہ کی ثالثی میں یوکرین اور روس کی بالواسطہ بات چیت متوقع ہے، تاکہ شہری بنیادی ڈھانچے اور توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بناکر کیے جانے والے لمبی دوری کے حملوں کو روکا جاسکے۔ یوکرین کے صدر نے کہا کہ بالواسطہ مذاکرات سے قبل یوکرین کے وفد سے امریکی حکام کی ملاقات متوقع ہے۔ یوکرین، عارضی جنگ بندی کی تفصیلات کے بارے میں تبادلۂ خیال کیلئے ایک تکنیکی ٹیم بھیجنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
Site Admin | March 23, 2025 9:55 PM
یوکرین اور امریکی وفود، کیف اور ماسکو کے درمیان جزوی جنگ بندی کی تفصیلات پر تبادلہ خیال کرنے کی غرض سے، سعودی عرب میں مذاکرات کریں گے
