ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 10, 2024 9:41 PM

printer

یونیورسٹی گرانٹس کمیشن UGC نے اعلان کیا ہے کہ طلبا انڈرگریجویٹ کیلئے یونیورسٹی کے مشترکہ داخلہ امتحان میں کسی بھی مضمون میں امتحان دے سکتے ہیں، چاہے انھوں نے بارھویں میں کوئی بھی مضامین پڑھے ہوں

یونیورسٹی گرانٹس کمیشن، UGC نے اگلے سال سے انڈر گریجویٹ کورسز میں داخلوں کے مشترکہ یونیورسٹی امتحان، CUET-UG میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے UGC کے چیئرپرسن ایم۔ جگدیش کمار نے کہا کہ کمیشن کی جانب سے تشکیل دیئے گئے ماہرین کے پینل نے CUET-UG امتحان کا جائزہ لیا اور متعدد تبدیلیاں تجویز کیں۔ اِن میں اگلے سال سے بارہویں جماعت میں پڑھے گئے مضامین سے قطع نظر کسی بھی مضمون میں CUET-UG امتحان دینے کی اجازت دینا شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ قدم، طلبا کو اعلیٰ تعلیم میں مضامین کی سخت حدود سے باہر نکلنے کا موقع دے گا۔ اگلے سال سے CUET-UG امتحان صرف کمپیوٹر پر لیا جائے گا۔اگلے سیشن سے CUET-UG امتحان، 37 کی بجائے 63 مضامین میں لیا جائے گا۔
سبھی CUET-UG امتحانات کا دورانیہ اب 60 منٹ ہوگا۔ امتحان میں اختیاری سوالات کا تصور ختم کر دیا گیا ہے اور سبھی سوالات لازمی ہوں گے۔ سال 2025 سے طلبا زیادہ سے زیادہ پانچ مضامین میں یہ امتحان دے سکتے ہیں۔ اِس سے پہلے مضامین کی حد چھ تھی۔ یو جی سی نے انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کورسز میں داخلوں کے CUET امتحان کے انعقاد کا جائزہ لینے کیلئے ماہرین کی کمیٹی تشکیل دی تھی۔ CUET امتحان پہلی مرتبہ سال 2022 میں منعقد ہوا تھا۔ اِس سال یہ امتحان پہلی مرتبہ ہائبرڈ موڈ میں منعقد ہوا۔ یونیورسٹیوں کی جانب سے ملک گیر سطح کے واحد داخلہ جاتی امتحان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے CUET نے داخلوں کے عمل کو آسان بنا دیا۔ CUET امتحان نے مختلف cut offs پر انحصار کم کیا، داخلوں کے عمل کو شفاف بنایا اور ٹیکنالوجی سے مربوط کیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں