July 31, 2024 9:53 PM

printer

یونین پبلک سروس کمیشن نے زیر تربیت IAS پوجا کھیدکر کی عارضی امیدواری کو ردّ کر دیا ہے اور مستقبل کے تمام امتحانات سے بھی روک دیا ہے

یونین پبلک سروس کمیشن، UPSC نے پوجا کھیڑکر کی Provisional امیدواری ردّ کردی ہے اور انہیں مستقبل میں ہونے والے سبھی امتحانات کیلئے نااہل قرار دے دیا ہے۔

UPSC کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دستیاب حقائق کا بغور مشاہدہ کرنے کے بعد، اُس نے محترمہ کھیڑکر کو سِول سروسز امتحانات 2022 کے ضابطوں کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا۔

اس سے پہلے کمیشن نے، اُنہیں جعلی شناخت کا استعمال کرتے ہوئے، امتحان دینے کی مقررہ حد کی خلاف ورزی پر وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا تھا۔ UPSC کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ محترمہ کھیڑکر کو وجہ بتاؤ نوٹس کا جواب دینے کی مہلت میں گذشتہ کل تک توسیع دیئے جانے کے باوجود، انہوں نے مقررہ وقت میں اپنا جواب داخل نہیں کیا۔

UPSC نے مزید کہا کہ اُس نے گذشتہ 15 برسوں کے دوران سِول سروسز امتحانات کیلئے حتمی طور پر تجویز کردہ 15 ہزار سے زیادہ امیدواروں کے دستیاب ڈاٹا کا باریک بینی سے مشاہدہ کیا ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں