ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 19, 2024 9:20 PM

printer

یونین پبلک سروس کمیشن، UPSC نے سول سروسز امتحان 2022 سے Provisionally Recommended امیدوار پوجا کھیڈکر کے بددیانتی معاملے میں تفصیلی اور جامع جانچ تحقیقات کی ہے۔

یونین پبلک سروس کمیشن، UPSC نے سول سروسز امتحان 2022 سے Provisionally Recommended امیدوار پوجا کھیڈکر کے بددیانتی معاملے میں تفصیلی اور جامع جانچ تحقیقات کی ہے۔ UPSC نے بتایا کہ جانچ میں انکشاف ہوا ہے کہ پوجا کھیڈکر نے جعلی شناخت کا استعمال کرتے ہوئے امتحان دینے کی مقررہ حد سے زیادہ مرتبہ امتحان میں شرکت کی۔ UPSC نے پوجا کھیڈکر کے خلاف کئی اقدامات کا سلسلہ شروع کیا ہے جن میں پولیس میں FIR کے ذریعے فوجداری مقدمہ درج کرنا اور سول سروسز امتحان 2022 سے امیدواری منسوخ کرنے سے متعلقہ وجہ بتاؤ نوٹس جاری کرنا شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، پوجا پر مستقبل میں کوئی امتحان دینے اور کسی عہدے پر منتخب ہونے پر پابندی لگانا شامل ہے۔
دریں اثنا، پوجا کو پونے پولیس نے 20 جولائی کو پونے میں اپنا بیان درج کروانے کیلئے حاضر رہنے سے متعلق دوسرا نوٹس جاری کیا ہے۔
اِس سے پہلے بھی پونے پولیس نے پوجا کھیڈکر کو حاضر ہونے کیلئے نوٹس جاری کیا تھا تاہم انھوں نے نوٹس پر عمل نہیں کیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں