October 19, 2024 3:32 PM

printer

یونیسیف نے خبردار کیا ہے کہ سوڈان میں پانچ سال سے کم عمر کے پانچ لاکھ بچوں سمیت تیس لاکھ سے زیادہ افراد کو ہیضہ ہونے کا خطرہ درپیش ہے۔

اقوامِ متحدہ کے بچوں سے متعلق فنڈ – UNICEF نے خبردار کیا ہے کہ سوڈان میں پانچ سال سے کم عمر کے پانچ لاکھ بچوں سمیت تیس لاکھ سے زیادہ افراد کو ہیضہ ہونے کا خطرہ درپیش ہے۔ سوڈان کے جنگ سے متاثرہ علاقوں میں 70 فیصد سے زیادہ اسپتال بند پڑے ہیں، جبکہ حفظانِ صحت سے متعلق صف اوّل کے کارکنان کو کئی مہینے سے کوئی اجرت نہیں ملی ہے۔ سوڈان میں خانہ جنگی شروع ہونے کے بعد سے، ہیضہ، ملیریا، خسرہ اور ڈینگی بخار جیسی وبائی بیماریاں پھوٹ پڑی ہیں، جن کے سبب سینکڑوں لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ یونیسیف کے مطابق، سوڈان میں، سوڈانی فورسز اور Rapid Support فورسز کے درمیان گذشتہ برس اپریل میں داخلی تنازعہ شروع ہونے کے بعد سے، لگ بھگ 50 فیصد لوگوں کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ x