78 ویں یوم آزادی کے پیش نظر کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کے لیے پورے جموں خطے میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ہمارے نامہ نگار نے خبردی ہے کہ حکام یوم آزادی کی تقریبات کو خوش اسلوبی سے منعقد کرنے کو یقینی بنانے کے لیے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑ رہے ہیں۔ یوم آزادی کی اصل تقریب سری نگر کے بخشی اسٹیڈیم میں منعقد کی جائے گی جہاں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا پریڈ کی سلامی لیں گے اور تقریب کی صدارت کریں گے۔ ہزاروں افراد کی اس تقریب میں شرکت کی امید ہے۔
Site Admin | August 13, 2024 2:47 PM