August 14, 2024 2:16 PM

printer

یوم آزادی کے موقع پر ایک ہزار سے زیادہ اہلکاروں کو بہادری اور سروس میڈلز سے نوازا گیا

پولیس، آگ بجھانے کے محکمے، ہوم گارڈز اور سوِل ڈیفنس اور اصلاحی خدمات سے متعلق محکمے کے ایک ہزار 37 اہلکاروں کو یوم آزادی کے موقع پر شجاعت اور خدمات کے میڈلز سے نوازا گیا ہے۔ تلنگانہ پولیس کے ہیڈکانسٹبل کو شجاعت کے لئے صدر کے میڈل سے سرفراز کیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ 213 اہلکاروں کو بہادری کے میڈل دئیے گئے ہیں۔ اس نے بتایا کہ اعلیٰ خدمات کے لئے صدر کے 94 میڈلز میں سے 75 پولیس سروس کو، 8 فائر سروس کو، 8 سوِل ڈیفنس اور ہوم گارڈز کو اور تین اصلاحی خدمات کو دئیے گئے ہیں۔ 729 اہلکاروں کو گرانقدر خدمات کے لئے میڈلز سے نوازا گیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں